اہلیہ گوری خان بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان کا اصلی نام منظرعام پر لے آئیں
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ انٹیریئر ڈیزائنر اور بھارتی فلم پروڈیوسر گوری خا ن آج بروز منگل 8 اکتوبر کو اپنی 54ویں سالگرہ منارہی ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ انٹیریئر ڈیزائنر اور بھارتی فلم پروڈیوسر گوری خا ن آج بروز منگل 8 اکتوبر کو اپنی 54ویں سالگرہ منارہی ہیں۔ 25 اکتوبر 1991 کو بالی وڈ کے مسلمان اداکار شاہ رخ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہندو مذہب سے وابستہ انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کی سالگرہ کے موقع پر جہاں کئی مداحوں کی جانب سے انہیں سالگرہ کی مبارکباد موصول ہورہی ہیں وہیں گوری خان کا ماضی کا ایک انٹرویو بھی ذیر بحث ہے جس میں وہ اپنے مذہب سے متعلق بات کرتی سنائی دیں۔
بین المذاہب شادی کے بندھن میں بندھنے کے باوجود خوشحال زندگی گزار کر مثال قائم کرنے والی گوری خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ رخ خان کے مذہب کا احترام کرتی ہیں لیکن وہ اپنا مذہب تبدیل نہیں کریں گی واضح رہے کہ جب گوری نے 1991 میں شادی کی تھی تو وہ محض 21 برس کی تھیں جبکہ شاہ رخ 26 سال کے تھے۔ یہ جوڑا اکثر یہ باتیں کرتا ہے کہ ان کے خاندان نے ان کی بین المذاہب شادی پر کیسے ردعمل ظاہر کیا اور وہ دونوں مذاہب کو کس طرح قبول کرتے ہیں۔
صرف یہی نہیں بلکہ یہ شادی ان کی محبت کی کہانی کی ایک مثال ہے کہ کس طرح دو مختلف پس منظر کے لوگ آپس میں جڑ سکتے ہیں اور ایک دوسرے کے ایمان کا احترام کرتے ہوئے اپنی زندگی کو خوشگوار بنا سکتے ہیں۔