شوبز
اداکارہ کاجول بھری محفل میں رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز دیتے ہوئے اپنے شوہر و اداکار اجے دیوگن کو چٹکی نوچتی پکڑی گئیں

ممبئی ( شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ کاجول نے دُرگا پوجا کے دوان بھری محفل میں پوز دیتے ہوئے اپنے شوہر و اداکار اجے دیوگن کو چٹکی نوچتی پکڑی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں کاجول اور اجے دیوگن کو ہندوؤں کے مذہبی تہوار میں پاپارازی کے سامنے پوز کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ممبئی میں منعقدہ اس مذہبی تہوار کے جشن میں کاجول اور اجے دیوگن نے بیٹے یووگ کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر بنوائیں اور اس دوران ویڈیو کیمرے کی آنکھوں میں ایک ایسا لمحہ قید ہوگیا جو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔