گریمی ایوارڈ میں پاکستانی سنگرز نےدھوم مچا کر رکھ دی
دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا فیسٹیول گریمی ایوارڈ 2025 اس سال پاکستانی موسیقی کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال کی نومینیشنز میں پاکستانی گلوکاروں کی متعدد نامی نیشنز زیر غور ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک) دنیائے موسیقی کا سب سے بڑا فیسٹیول گریمی ایوارڈ 2025 اس سال پاکستانی موسیقی کے لیے ایک قابل ذکر سنگ میل ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ اس سال کی نومینیشنز میں پاکستانی گلوکاروں کی متعدد نامی نیشنز زیر غور ہیں۔ گریمی ایوارڈز کی کیٹیگریز کی بات کی جائے جو اس سال ایوارڈ کیلئے 5 کیٹیگریز رکھی گئی ہیں، جن میں پہلی ‘گلوبل میوزک پرفارمنس‘، دوسری ‘ایلبم آف دی ایئر‘، تیسری ‘ریکارڈ آف دی ایئر‘، چوتھی ‘سانگ آف دی ایئر‘، اور ‘بیسٹ نیو آرٹسٹ‘ شامل ہیں۔
بات کی جائے سال کے سب سے بڑے میوزیکل ایوارڈ شو میں بھیجے جانے والے اندراجات کی تفصیلات کے مطابق اس سال بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کیٹیگری میں 456 اندراجات، ایلبم آف دی ایئر میں 707، ریکارڈ آف دی ایئر میں 780، اور رواں سال کے بہترین گانوں میں 978 کے اعداد کی نومینیشن موصول ہونے کے ساتھ گریمی ایوارڈ کی یہ کیٹیگری سال کے سب سے زیادہ اندراجات حاصل کرنے والی لسٹ میں شامل ہوگئی۔
سال 2025 کا گریمی ایوارڈ شو باضابطہ طور پر اس سلسلے کا 67 واں گریمی ایوارڈ ہے جوکہ آئندہ برس 2 فروری کو لاس اینجلس کے ‘کریپٹو ڈاٹ کام ایرینا‘ میں منعقد ہوگا ۔ تاہم ایوارڈ انتظامیہ رواں سال 8 نومبر سے اپنی پانچوں کیٹیگریز میں نامزدگیوں کا اعلان کرے گی جس کے بعد امیدوار اپنی نومینیشنز بھیج سکیں گے اور پھر ووٹنگ کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔
سال 2024 پاکستانی گلوکاروں کیلئے کامیاب میوزیکل ایئر کے طور پر ابھرا ہے جہاں پاکستانی میوزک اور فنکاروں نے اپنی زبردست بیٹس اور جاندار لیرکس کی بدولت نہ صرف ملکی سطح پر بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے فن کا ڈنکا بجوایا ہے۔ گریمی ایوارڈ کی فہرست میں پاکستان سے بھیجی جانی والی نومینیشنز میں کوک اسٹوڈیو سیزن 15 بازی لے گیا جہاں دنیا بھر میں اپنی زبردست میوزک پروڈکشن اور کامیاب سیزن رننگ کے ساتھ کروڑوں مداحوں کی واہ واہی بٹورنے کے ساتھ زلفی گریمی ایوارڈ میں بھی کمال کر گئے۔
معروف کالا برینڈ کی میوزیکل پروڈکشن کوک اسٹوڈیو سیزن 15 کے علاوہ پاکستان سے گریمی ونر گلوکارہ عروج آفتاب اور علی سیٹھی کے دھماکے دار سولو سانگز اس سال گریمی ایوارڈ کیلئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی ایوارڈ کی گزارشات میں شامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کے معروف میوزیکل ایونٹ میں ایک سے زائد نامزدگیاں پاکستانی فنکاروں کے بھرپور میوزیکل ویژن اور موسیقی کے جذبے کو اجاگر کرتی ہیں۔
پاکستان کے مشہور زمانہ میوزیکل سیزن کوک اسٹوڈیو اپنی شاندار میوزک میکنگ اسکلز کی بدولت ہر سال مداحوں کا دل جیت لیتا ہے۔ رواں سال کوک اسٹوڈیو کے سیزن 15 کا آغاز گلوکار نعمان علی راجپر، بابر منگی، اور ماروی اور صاحبان کے زبردست سندھی صوفی گانے ’آئی آئی‘ سے ہوا۔ کوک اسٹوڈیو کا پہلا گانا جیسے ہی سوشل میڈیا پر اپلوڈ ہوا مداحوں کی جانب سے گانے کا تھمس اپ دے دیا گیا۔
بلاک بسٹرسانگ ‘آئی آئی‘ کو مشہور سندھی گلوکار نعمان علی راجپر نے اپنی خوبصورت آواز میں گایا اور قلم بند کیا ہے۔ نعمان کی بات کی جائے تو وہ ایک ورسٹائل گلوکار اور موسیقار ہیں جو اپنی روح پرور آواز اور روایتی و عصری انداز کو ملانے کی صلاحیت سے سامعین کو مسحور کرنے میں ہمیشہ کامیاب ہوجاتے ہیں۔