شوبز

گلوکارہ سنیدھی چوہان اداکار وجےورما سےخوفزدہ کیوں ؟

اداکار وجے ورما ’ڈارلنگز‘، ’پنک‘ میں اپنے ولن کرداروں کے لیے پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انکے منفی کرداروں کا آغاز فلم ’پنک‘ سے ہوا تھا  یہ کردار اگرچہ چھوٹا تھا، لیکن اس کا گہرا اثر ہوا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکار وجے ورما نے خود سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کرتے ہوئے انڈسٹری میں ہلچل مچادی۔ وجے ورما نے بتایا کہ  ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے خواتین ان سے خوفزدہ ہو جاتی ہیں یہاں تک کہ گلوکارہ سنیدھی چوہان نے بھی  ایک بار اس بات کا  اعتراف کیا کہ وہ ان کے منفی کرداروں کی وجہ سے ان سے ڈر رہی تھیں۔

وجے ورما نے ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران اپنے منفی کرداروں کے اثرات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور بتایا کہ ’خوبصورت لڑکیاں اور ان کی مائیں‘ مجھ سے ڈرتی ہیں جس کی وجہ سے میں غیر آرام دہ محسوس کرتا ہوں’۔

اداکار وجے ورما ’ڈارلنگز‘، ’پنک‘ میں اپنے ولن کرداروں کے لیے پہچانے جاتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انکے منفی کرداروں کا آغاز فلم ’پنک‘ سے ہوا تھا  یہ کردار اگرچہ چھوٹا تھا، لیکن اس کا گہرا اثر ہوا، خاص طور پر اس وقت جب ایک خاص ’آل ویمن اسکریننگ‘ ہوئی جس میں انہوں نے کئی اداکاراؤں سے ملاقات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات انہیں متاثر کرتی ہے کہ لوگ ان کے کرداروں کو اتنا سنجیدہ لیتے ہیں کہ وہ ان کے حقیقی شخص سے بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ ورما نے بتایا کہ ’میرے منفی کردار اکثر خواتین کو خوفزدہ کر دیتے ہیں، اور جب سنیدھی چوہان نے مجھے بتایا کہ وہ میرے کرداروں کی وجہ سے مجھ سے ڈرتی ہیں، تو یہ سن کر مجھے دکھ ہوا۔‘

وجے ورما نے فلم ’پنک‘ کی اسکریننگ کے دوران گلوکارہ سنیدھی چوہان سے ملاقات کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کے بعد کچھ لوگوں کی آنکھوں میں آنسو تھے۔  وجے ورما کے بقول’اسکریننگ سے پہلے سب خوش تھے، لیکن آخر میں کچھ لوگ رو رہے تھے اور کچھ جانے کے لیے تیار نہیں تھے۔ تو اس دوران میں نے سنیدھی چوہان کو تسلی دینے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کہا، ‘میرے قریب مت آنا، میں تم سے بہت ڈرتی ہوں۔’ 

گلوکارہ کے اس جملے کے بعد میں یہ سوچنے پر مجبور ہوگیا کہ ‘اوہ میرے خدا، یہ کیا ہوا؟’ پھر ڈائریکٹر نے مجھے الگ لے جا کر کہا کہ میں نے اچھا کام کیا۔‘ وجے ورما نے بتایا کہ لوگوں سمیت گلوکارہ کے اس ردعمل سے وہ حیران تھے اور اس بات پر غور کیا کہ ان کے کرداروں کا کیا اثر ہو سکتا ہے۔

لوو لائف کے حوالے سے بات کریں تو یاد رہے کہ ‘مرزا پور’ ، ‘ڈارلنگ’ ، ‘کالکوٹ’ اور ‘جانِ جاں’ جیسے اسٹریمنگ پراجیکٹس میں اپنی بہترین اداکاری سے منفرد پہچان بنانے والے وجے ورما بالی وڈ میں اداکارہ تمنا بھاٹیا کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی جوڑی کو بھی بے حد پسند کیا جاتا ہے اور دونوں ہی اپنے شوبز کریئر میں بھی اب شاندار کامیابی دیکھ رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button