شوبز

سپرہٹ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ ٹھکرانے والی اداکاراؤں کے نام سامنے آگئے

کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بالی وڈ کی ایک مقبول ترین فلم ہے جس میں شاہ رخ خان نے ’راہول‘ اور کاجول نے ’انجلی‘ کا کردار نبھایا تھا

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ کی سپرہٹ فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ میں ‘ٹینا’ نامی کردار نبھانے والی رانی مکھرجی سے قبل کرن جوہر نے بالی وڈ کی متعدد حسیناؤں کو آفر کیے جانے کا انکشاف کردیا گیا۔ 16 اکتوبر فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی ریلیز کو 26 سال مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ، ہدایتکار کرن جوہر اور فلم سے منسلک دیگر افراد نے اپنے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔

’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ بالی وڈ کی ایک مقبول ترین فلم ہے جس میں شاہ رخ خان نے ’راہول‘ اور کاجول نے ’انجلی‘ کا کردار نبھایا تھا، جبکہ رانی مکھرجی نے اس فلم میں ’ٹینا‘ نامی کردار ادا کیا تھا، اس فلم کا ہر ایک کردار اس قدر عمدگی سے نبھایا گیا تھا کہ 26 سال گزر جانے کے باوجود ہر ایک کردار بالی وڈ کے متوالوں کے دلوں پر آج تک راج کر رہا ہے۔

کرن جوہر کی اس فلم نے شاہ رخ، کاجول اور رانی مکھرجی کے لیے نئی راہیں ہموار کی تھیں۔ لیکن فلم کی کاسٹنگ پر کرن جوہر نے کافی لوگوں کے در پر پہنچے لیکن لفظ ‘نہ’ سن کر واپس لوٹے۔ ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں رانی مکھرجی نے ’ٹینا‘ کا جو کردار نبھایا تھا، درحقیقت اسے کوئی دوسری حسینہ نبھانے کو تیار ہی نہیں تھی۔ 

ایک دو نہیں بلکہ پوری 9 اداکاراؤں کو اس کردار کی پیشکش کی گئی جنہوں نے انکار کیا۔ کرینہ کپور کو بھی ’ٹینا ‘ بن کر انڈسٹری میں آنے کی پیشکش کی گئی جبکہ کرشمہ کپور، روینا ٹنڈن اور ٹوئنکل کھنہ نے بھی اس کردار کو ٹھکرایا۔  کرن جوہر نے ’ٹینا‘ کا کردار ٹوئنکل کھنہ کو ذہن میں رکھتے ہوئے لکھا تھا اور جب انہوں نے فلم سے انکار کیا تو کرن کافی مایوس ہوگئے تھے۔  اُس وقت رانی مکھرجی کسی اچھی فلم کی تلاش میں تھیں اور انہیں سلور اسکرین پر شناخت حاصل نہیں ہوئی تھی۔ 

کرن نے رانی کو ’ٹینا‘ کے کردار میں کاسٹ تو کر لیا لیکن فلم کی شوٹنگ کے دوران وہ ان کی اداکاری سے بالکل بھی مطمئن نہیں تھے۔ تاہم جب ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کی کامیابی نے کرن کی سوچ کو غلط ثابت کردیا اور رانی مکھرجی کو اس کردار کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا پہلا فلم فیئر ایوارڈ حاصل ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button