شوبز

شادیاں اب کاروباری معاہدے،لڑکےاورلڑکیاں بےراہ روی کا شکار،ناجائزتعلقات عام ہوچکے،متھیرا ایک بار پھر کڑوا سچ سامنے لے آئیں

اداکارہ وٹی وی میزبان متھیرا کا کہنا ہےکہ پاکستانی سماج میں بھی شادیاں کاروباری معاہدوں کی طرح ہو رہی ہیں اوروالدین بھی پیسہ اورحیثیت دیکھ کررشتوں کو اہمیت دینےلگےہیں

 کراچی (شوبزڈیسک)ماڈل، اداکارہ وٹی وی میزبان متھیرا کا کہنا ہےکہ پاکستانی سماج میں بھی شادیاں کاروباری معاہدوں کی طرح ہو رہی ہیں اوروالدین بھی پیسہ اورحیثیت دیکھ کررشتوں کو اہمیت دینےلگےہیں۔ متھیرا نےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اس دوران انہوں نےکہاکہ پاکستانی معاشرہ انتہائی ایڈوانس ہوچکا ہے،نوجوان لڑکےاورلڑکیاں بےراہ روی کا شکارہیں، ناجائزتعلقات عام ہوچکےہیں اور اسی وجہ سےمسائل بھی جنم لےرہےہیں۔

ایک سوال کےجواب میں متھیرا نےکہا کہ تھوڑے سےاختلافات کےبعد شادیاں کا ٹوٹنا عام بن چکا ہے، کیوں کہ ہرکسی کے پاس آپشن زیادہ ہوگئےہیں۔شادی سےمتعلق پوچھےگئےسوال پرانہوں نےکہا کہ دیکھا جائے تو پاکستانی سماج میں آج کل کاروباری معاہدوں کی طرح شادیاں ہو رہی ہیں۔ لڑکا شادی کے لیے لڑکی کی خوبصورتی اور جسامت کو دیکھتا ہے جب کہ لڑکیاں رشتے کے لیے لڑکے کی دولت کو دیکھ رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button