اداکارہ،گلوکارہ،گیت نگاراوررقاصہ برٹنی سپیئرز نےچوتھی شادی کس سےکی؟
برٹنی اسپیئر نےخود سےشادی کا اعلان کیا اورلکھا کہ’ وہ دن جب میں نےخود سےشادی کی،اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے

ہالی ووڈ(شوبزڈیسک) برٹنی سپیئرز امریکا کی معروف اداکارہ، گلوکارہ، گیت نگار اور رقاصہ ہیں جو کم سنی ہی میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھ چکی تھیں، انہوں نے نیویارک کے اداکاری کے ایک اسکول اور ٹیلی وژن کے لیے کچھ اشتہاروں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور 11 سال ہی کی عمر سے مِکی ماؤس کلب میں اپنے فن کا مظاہرہ کرنا شروع کردیا تھا۔
جب 1999 میں انہوں نے اپنے گیتوں کے پہلے البم Baby One More Time کے ساتھ عالمی شہرت کی دہلیز پر قدم رکھا تو اُن کی عمر صرف 18 برس تھی، یہ البم 20 ملین کی تعداد میں فروخت ہوا، اُن کی آمدنی کا تخمینہ 100 ملین یورو لگایا گیا ہے۔ 1999ء میں گیتوں کا دوسرا البم Oops! I Did It Again جاری ہوا جبکہ 2003 میں In The Zone کے نام سے بھی ان کا البم جاری ہوا۔
جہاں برٹنی سپیئر کو پیشہ ورانہ زندگی میں کامیابیاں مل رہی ہیں تو دوسری طرف ان کی ازدواجی زندگی کچھ خوشگوار نہیں رہی، ان کی پہلی شادی جیسن ایلن الیگزینڈر سے 3 جنوری 2004 کو ہوئی اور صرف 55 گھنٹے بعد ہی یہ شادی ٹوٹ گئی تھی۔
اس کے بعد برٹنی سپیئرز نے کیون فیڈرلاین سے 6 اکتوبر 2004 کو شادی کی جو 30 جولائی 2007 کو ختم ہوگئی، بعد ازاں 2022 میں برٹنی اسپیئرز نے اپنے ایرانی نژاد منگیتر سیم اصغری سے تیسری مرتبہ شادی کی تھی تاہم شادی کے 14 ماہ بعد ہی اس جوڑے نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا تھا۔
اب گلوکارہ نے خود سے ہی شادی رچا لی ہے، سوشل میڈٰیا پلیٹ فارم اسنٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے برٹنی اسپیئر نے خود سے شادی کا اعلان کیا اور لکھا کہ’ وہ دن جب میں نے خود سے شادی کی،اگرچہ یہ شرمناک یا احمقانہ محسوس ہوسکتا ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا اب تک کا سب سے شاندار فیصلہ ہے۔‘



