شوبز

ایکٹرزمیرے بیڈ روم میں پہنچنے کےلئےبیتاب لیکن،،،،،بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نےلنکا ڈھادی

ملیکا نےکہا کہ کچھ ہیرو مجھےفون کرتےاور رات کو ملنےکو بلاتے۔ انہوں نےبتایا کہ جب وہ دریافت کرتیں کہ رات کو کیوں آؤں تو وہ کہتےکہ آپ جب اسکرین پراتنےبولڈ کردارکرتی ہیں تو پھر رات کو ملنےمیں کیا حرج ہے؟

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ ملیکا شراوت نےحال ہی میں صنعت میں اپنے ابتدائی سالوں کے دوران مرد اداکاروں کی جانب سےکیےجانے والےنامناسب رویے کے بارے میں انکشافات کیے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں ملیکا نے بتایا کہ کس طرح بالی ووڈ کے کچھ ہیروز رات گئے انہیں فون کال کیا کرتے اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہارکیا کرتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان ہیروز نے یہ فرض کیا ہوا ہوتا تھا کہ وہ جس طرح اسکرین پر بولڈ کردار کرتی ہیں شاید ذاتی زندگی میں بھی ایسی ہی ہوں گی۔

ملیکا نےکہا کہ کچھ ہیرو مجھےفون کرتےاور رات کو ملنےکو بلاتے۔ انہوں نےبتایا کہ جب وہ دریافت کرتیں کہ رات کو کیوں آؤں تو وہ کہتےکہ آپ جب اسکرین پراتنےبولڈ کردارکرتی ہیں تو پھر رات کو ملنےمیں کیا حرج ہے؟ انہوں نےکہا کہ بہت سےاداکارگفتگو میں حدود بھی عبورکرنےکی کوشش کیا کرتےاوریہی سوچتےکہ جب میں اسکرین پربولڈ سین کرسکتی ہوں تو وہ ان لوگوں سےآف اسکرین بھی سمجھوتہ کرسکتی ہوں۔ تاہم انہوں نےکہا کہ ’لیکن میں ایسی نہیں ہوں‘۔

ملیکا نے دبئی میں بلاک بسٹر فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک پریشان کن تجربہ بھی شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہیرو آدھی رات کو میرے دروازے پر دستک دیتا اور لگتا وہ دروازہ توڑ ہی دے گا۔ اس نے کہا کہ وہ میرے بیڈروم میں آنا چاہتا ہے لیکن میں نے سختی سے منع کردیا کہ نہیں یہ تو نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button