شوبز

سسرال والوں نے آج تک مجھے قبول نہیں کیا،اداکار پنکج ترپاٹھی کی اہلیہ سچ زبان پر لے آئیں

انہوں نےکہا کہ ' آج تک یہ رشتہ قبول نہیں کیا گیا ہے،ہمارا خون کا رشتہ نہیں ہےلیکن ہمارے معاشرے میں اس بات کو معیوب سمجھا جاتا ہے

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بھارتی ورسٹائل اداکار پنکج ترپاٹھی کی اہلیہ میردولا نے شادی کے 19 سال بعد بھی ساس کی جانب سے قبول نہ کیے جانے کا انکشاف کردیا۔ پنکج ترپاٹھی بھارتی فلم اور ویب سیریز کی دنیا کا ایک ایسا نام ہیں جنہوں نے اپنی بہترین اداکاری سے تمام بڑے فنکاروں کو بھی صحیح کی ٹکر دے رکھی ہے اور ان کا نبھایا گیا ہر کردار مشہور ہونا تو جیسے اب لازمی شرط ہے۔

بالی ووڈ کا شاہکار سمجھی جانے والی ‘گینگز آف واسے پور’ سیریزمیں سلطان قریشی کا کردار ہو یا ہو یا ‘مسّان’، ‘نیوٹن’، ‘گڑگاؤں’ جیسی فلموں میں یادگار پرفارمنسز۔ پنکج ترپاٹھی ایک ایسے اداکار ہیں جو کسی بھی کردار میں فوراً ڈھل جاتے ہیں اور دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کر دیتے ہیں۔

چھوٹے کرداروں سے فلم میں معاون کردار نبھانے تک پنکچ ترپاٹھی کا کریئرکامیاب ثابت ہوا لیکن ان کی نجی زندگی میں انہیں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس میں انکی پسند کی شادی سرِفہرست ہے۔ پنکج ترپاٹھی کی اہلیہ میردولا نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے بتایا کہ ‘ پنکج ترپاٹھی کی بہن نے میردولا کے بھائی سے شادی کی اور اسی تقریب میں انکی پنکج ترپاٹھی سے پہلی مرتبہ ملاقات ہوئی’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ انکا رشتہ ہر گزرتے لمحے کے ساتھ مضبوط ہوتا چلا گیا لیکن ان دونوں کو ہی اس بات کا ڈر تھا کہ انکے رشتے کو قبول نہیں کیا جائیگا جس کی وجہ میردولا کا ہائیئر سوشل اسٹیٹس تھا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ آج تک یہ رشتہ قبول نہیں کیا گیا ہے، ہمارا خون کا رشتہ نہیں ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اس بات کو معیوب سمجھا جاتا ہے کہ لڑکی ایک ایسے گھرانے میں شادی کرلے جو اس سے اسٹیٹس میں کم ہو اگرچہ کوئی دوسری لڑکی کی شادی خود سے اونچے گھرانے میں ہوگئی ہو، میری بہن کی شادی بھی اونچے گھرانے میں ہوگئی تھی اس لیے میں کسی خود سے کم اسٹیٹس والے گھرانے میں شادی نہیں کرسکتی تھی’۔

میردولا نے اعترف کیا کہ ‘ان کا معاشی فرق آج تک برقرار ہے، ایک ہنگامہ برپا تھا، بھابھی خوش نہیں ہیں، ماں خوش نہیں ہے، وہ فکرمند تھے کہ میرا خیال کیسے رکھا جائیگا، لیکن پھر انہوں نے ہمیں قبول کرنا شروع کردیا’۔ انہوں نے کہا کہ ‘میری ساس نے آج تک مجھے قبول نہیں کیا ہے اور اس کی وجہ میں پہلے ہی بتاچکی ہوں لیکن اب ہم اس معاملے میں کیا کرسکتے ہیں، کچھ بھی نہیں’۔ واضح رہے کہ پنکج ترپاٹھی آخری مرتبہ بلاک بسٹر فلم ‘استری 2’ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے۔ 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button