شوبز
بھارتی مشہور ڈرامہ ” سی آئی ڈی” دیکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسے اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں

ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارت کامشہور ڈرامہ ”سی آئی ڈی” دیکھنے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ہے ‘ 20 سال تک نشر ہونے والا ڈرامہ بہت زیادہ مقبول ہونے کے باوجود 2018 میں آف ائیر ہوگیا تھا مگر یہ ڈرامہ 6 سال کے وقفے کے بعد ایک بار پھر چھوٹی اسکرین پر واپس لوٹ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامے کی پرانی کاسٹ کے زیادہ افراد جیسے اے سی پی پردیومن کے ساتھ ساتھ ابھیجیت اور اور دیا بھی واپس لوٹ رہے ہیں۔ البتہ دیگر اداکاروں کے بارے میں معلوم نہیں کہ ان میں سے کون دوبارہ اس ڈرامے کا حصہ بنے گا۔ فریڈرکس کا کردار ادا کرنے والے اداکار کا پہلے ہی انتقال ہوچکا ہے۔ 6 سال بعد سی آئی ڈی کی واپسی کا اعلان ٹی وی چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں کیا گیا۔ چینل کے مطابق 26 اکتوبر کو سی آئی ڈی کا دھماکے دار پرومو جاری کیا جائے گا۔