برصغیر کےنامورطبلہ نوازاور لاتعداد فلموں کے موسیقار الطاف حسین المعروف طافوخان انتقال کرگئے
موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے۔ استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں

لاہور(شوبز ڈیسک) برصغیر کے نامور طبلہ نوازاورلاتعداد فلموں کے موسیقار الطاف حسین المعروف طافوخان انتقال کرگئے۔رپورٹ کے مطابق معروف موسیقار الطاف حسین عرف طافو خان طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔ 1946 میں موسیقاروں کے گھرانے میں پیدا ہونے والے استاد طافو خان چھوٹی عمر میں ہی طبلے سے متعارف ہوئے۔ استاد طافو خان نے طبلہ پر مہارت حاصل کر رکھی تھیں۔
انہوں نے گلوکار مہدی حسن، نور جہاں، غلام علی، استاد نصرت فتح علی، نصیبوں لعل، شازیہ منظور سمیت بہت سے سنگرز کے ساتھ پرفامنس کا مظاہرہ کیا۔ 6 سے زیادہ فلموں میں بطور میوزیشن حصہ لیا، ان کا مشہور پنجابی گانا "سن وے بلوری اکھ والیاں” بہت مشہور ہوا۔
استاد طافو خان نےگلوکارہ نصیبو لال سمیت دیگرکو متعارف کروایا جبکہ غلام علی، ساحرعلی بگا اورسجاد طافوان کے قریبی رشتے دارہیں جبکہ گلوکارطارق طافو مرحوم طافو خان کےفرزند ہیں جو میوزک کی دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں۔ طافو خان کے انتقال پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔