شوبز

اداکارہ نرگس ایک اور عابد باکسر کے نرغے میں آگئیں

لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہو

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کی معروف و مشہور سٹیج اداکارہ نرگس ایک اور عابد باکسر کے نرغے میں آگئیں، پیسوں کے تنازع پر اداکارہ نرگس کے شوہر نے ان پر تشدد کے پہاڑ توڑ ڈالے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں اداکارہ نرگس کو ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا، دونوں میاں بیوی میں پیسوں کے تنازع پر جھگڑا ہوا۔ پولیس نے مزید کہا کہ جھگڑے کے بعد اداکارہ نرگس گزشتہ رات تھانے بھی آئیں لیکن ابھی تک کوئی درخواست نہیں دی۔ اداکارہ نرگس نے چند برس پہلے انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی، نرگس شادی کے بعد شوبز کی دنیا کو خیر باد کہہ کر بیوٹی سیلون چلا رہی ہیں۔ نرگس کے بھائی کا کہنا تھا کہ انسپکٹر ماجد بشیر روانہ میری بہن پر تشدد کرتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ نرگس کے اہلخانہ کی جانب سے بھی ابھی تک مقدمے کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، درخواست موصول ہوئی تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button