شوبز

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نےسوشل میڈیا پراپنی بیٹی کےنام کا اعلان کردیا

دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے نام کا اب اعلان کر دیا گیا ہے

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کے نام کا اعلان کردیا۔  دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018ء کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ رواں برس 9 ستمبر کو ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کے نام کا اب اعلان کر دیا گیا ہے۔

دیوالی کے موقع پر دیپیکا اور رنویر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’دعا پڈوکون سنگھ‘ رکھا ہے۔  اور ساتھ ہی بتایا کہ یہ ہماری دعاؤں کا جواب ہے اور اس لیے اس کا نام دعا رکھا ہے ہم شکرگزار ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر میں ان کی بیٹی نے سرخ لباس پہنا ہوا ہے جس کے ننھے پاؤں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ابھی انہوں نے بیٹی کا چہرہ میڈیا پر نہیں دکھایا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button