اپنےبیٹے کےسامنےایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس کی وجہ سے ، ، ، بالی ووڈ ایکٹرس سیماسا جد نے سچ سامنے رکھ دیا
بالی وڈ اداکار سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما ساجدے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے نروان کے سامنے ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے اسکی ذہنیت پر منفی اثر ہو اور اس کے خیالات متاثر ہوں

بالی ووڈ(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار سہیل خان کی سابقہ اہلیہ سیما ساجدے کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے نروان کے سامنے ایسا کوئی کام نہیں کرنا چاہتی جس سے اسکی ذہنیت پر منفی اثر ہو اور اس کے خیالات متاثر ہوں۔ بولی وڈ ببل کے ساتھ گفتگو میں سیما ساجدے نے بتایا کہ، ’میرے لیے اپنی زندگی کے بارے میں سب سے آرام دہ باتیں میرے بیٹے کے ساتھ ہوتی ہیں کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ وہ مجھے ہمیشہ سچائی سے آگاہ کرے گا۔’
اپنی گفتگو میں سیما کا کہنا تھا کہ،’ وہ جانتا ہے کہ میں اس کی رائے کو بہت اہمیت دیتی ہوں اور اس کی رائے میرے لیے اہم ہے۔ میرے دونوں بچے ہی میری ترجیح ہیں اور میں اپنی زندگی میں کبھی بھی ایسا کچھ نہیں کروں گی جو میرے بچوں کے لیے ٹھیک نہ ہو۔’ سیما کے مطابق نروان میرا بڑا بیٹا ہے اور ہم دونوں ایک دوسرے سے کچھ نہیں چھپاتے، یہی وجہ ہے کہ نروان میرے بہت قریب ہے’۔
سیما کا کہنا تھا کہ،’میرا اپنے بچوں کے ساتھ رشتہ ہمیشہ سے ایسا رہا ہے کہ وہ مجھے ہر بات بتا سکتے ہیں اور میں ان کی بات سمجھنے کی کوشش کرتی ہوں۔ اگرچہ چھوٹا بیٹا ابھی چھوٹا ہے، میں اس سے جھوٹ نہیں بولتی، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ باہر اتنی معلومات ہیں کہ وہ کبھی یہ نہ سوچے کہ میری ماں نے مجھ سے جھوٹ بولا۔ وہ یہ جاننے کا حقدار ہے کہ ہر اچھا، برا اور مشکل وقت سچائی کے ساتھ اسے بتایا جائے گا۔’
یاد رہے کہ سیما خان ساجدے نے 1998 میں سلمان خان کے چھوٹے بھائی سہیل خان سے شادی کی تھی اور دونوں کے دو جواں سالہ بیٹے نروان اور یوہان ہیں۔ نروان کی پیدائش 2000 میں ہوئی تھی جب کہ یوہان کی سروگیسی کے ذریعے 2003 میں پیدائش ہوئی تھی تاہم شادی کے چند سال بعد اس جوڑے نے اپنی اپنی راہیں جدا کرنے کافیصلہ کرلیا۔
بعدازاں اس علیحدگی کے بعد سیما اور سہیل خان اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ سیما اس وقت اپنے سابق منگیتر بزنس مین وکرم آہوجا کو ڈیٹ کر رہی ہیں، جبکہ یہ سابقہ جوڑا اپنے بیٹوں نروان اور یوہان خان کی مشترکہ پرورش کر رہا ہے۔



