شوبز

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو رومانوی اندازمیں دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید 9 سال قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کو پھر سے تقویت بخشنے والی فلم 'بِن روئے' میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں دونوں کی کیمسٹری فلم بینوں کے دلوں کو چھو گئی تھی

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی ہردلعزیز آن اسکرین جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو رومانوی انداز میں دیکھ کر مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔ ماہرہ خان کو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ایک ایسی اداکارہ مانا جاتا ہے جو اپنی خوبصورتی و اداکاری کے سبب دنیا بھر میں اپنے فن کا لوہا منانے میں کامیاب رہی ہیں۔ دوسری جانب ہمایوں سعید بھی نہ صرف ڈراموں بلکہ فلموں کا بھی روشن ستارہ مانے جاتے ہیں جنکی ہر فلم اور ڈرامے سپر ہٹ ہوتے ہیں۔

ماہرہ خان اور ہمایوں سعید 9 سال قبل پاکستانی فلم انڈسٹری کو پھر سے تقویت بخشنے والی فلم ‘بِن روئے’ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس میں دونوں کی کیمسٹری فلم بینوں کے دلوں کو چھو گئی تھی۔ صبا اور ارتضیٰ کے کرداروں کو دونوں اسٹارز نے اس قدر دل سے نبھایا کہ مداح انکی جوڑی اور جادوئی کیمسٹری کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اب ایک طویل عرصے بعد یہ دونوں اسٹار پھر سے ایک ساتھ رومانوی رنگ اسکرینز پر بکھیرنے کو تیار ہیں اور دونوں کو یکجا کرنے والا پراجیکٹ ’لَو گورو‘ ہے۔ ‘لَو گرو’ کی کہانی واسع چوہدری نے لکھی ہے، ہدایتکاری کے فرائض ندیم بیگ نے سر انجام دیے ہیں جبکہ فلم کے پروڈیوسر ہمایوں سعید خود ہیں۔

چند روز قبل ’لَو گورو‘ کی شوٹنگ کے اختتام پر لی گئیں تصاویر نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی تھی جن میں ہمایوں سعید اور ماہرہ خان کے علاوہ فلم کی ٹیم بھی ساتھ نظر آئی اور اب فلم کا ایک ایسا سین وائرل ہوگیا ہے جس نے صبا اور ارتضیٰ کی یادیں تازہ کر دی ہیں۔

فلم کی یہ جھلک ماہرہ خان کی حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک خاص ویڈیو میں دیکھی گئی جس میں ماہرہ خان نے اس فلم کی شوٹنگ کے دوران لندن میں گزارے دنوں یادگار ویڈیوز شامل کی ہیں۔ وائرل ہونے والی اس جھلک میں ماہرہ خان زرد ساڑھی پہنی نظر آئیں جبکہ ہمایوں سعید ہلکی سرمئی شرٹ اور سفیٹ پینٹس پہنے دکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button