شوبز

اداکارہ کنزہ ہاشمی نے اپنےمداحوں کی توجہ حاصل کرنے کے لئے کون سا کام کیا؟

پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کافی کپ کے ساتھ لی گئیں خاص تصاویر چائے کے متوالوں کو اپنی جانب متوجہ کروالیا

کراچی(شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کافی کپ کے ساتھ لی گئیں خاص تصاویر چائے کے متوالوں کو اپنی جانب متوجہ کروالیا۔ ’روپوش‘ ، ’عشق تماشہ‘ ، ’گل و گلزار‘ اور ’ دل آویز‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ کنزہ ہاشمی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ اداکارہ کی اداکاری تو زبردست ہے ہی ساتھ ساتھ انکا خاص دھیمہ لہجہ اور خوبصورتی بھی فینز کی محبت کی وجہ ہے۔

کنزہ ہاشمی سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور انکے فینز کی تعداد میں واضح اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گھومتے پھرتے، کھاتے پیتے اور دلکش ملبوسات میں ماڈلنگ کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی ہیں۔

کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں شامل انکی تصاویر چائے جے متوالوں کی توجہ حاصل کرتی دکھیں۔ دراصل ان تصاویر میں کنزہ ہاشمی سیاہ شرٹ، آنکھوں پر گوگلز اور پرفیکٹ ہیئر ڈو کے ساتھ پوز دیتی دکھیں۔

تصاویر کی خاصیت کنزہ ہاشمی کا کافی کپ کو ہاتھ میں تھام کر پوز دینا ہے جس کو دیکھ کر کافی پینے کے شوقین فینز کا بھی دل للچا گیا۔ پوسٹ کے کیپشن میں ’خوشیاں ایک کپ کے اندر‘ کنزہ ہاشمی نے کافی سے اپنی محبت کا کھل کر دیا جبکہ فینز کمنٹ سیکشن میں کنزہ ہاشمی کیلئے اپنی بے انتہا محبت کا اظہار کرتے دکھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button