شوبز

ٹک ٹاکر مناہل ملک کے بعد امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو بھی سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں امشا کو ایک دوست کے ساتھ ایک انتہائی نجی  لمحے میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ  صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل کررہی ہے

لا ہور(شوبز ڈیسک)ٹک ٹاکر مناہل ملک کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے بعد حال ہی میں پاکستان کی ایک اور معروف ٹک ٹاکر  امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو ز  آن لائن منظر عام پر آئی ہے، جس نے سوشل پلیٹ فارمز پر ایک اور تنقید اور تنازع کی لہر کو جنم دے دیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں امشا کو ایک دوست کے ساتھ ایک انتہائی نجی  لمحے میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ  صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔یہ ویڈیو تیزی سے مختلف سوشل میڈیا چینلز پر وائرل ہو گئی، جس پر  سوشل میڈیا کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ویڈیو پر بات کرتے ہوئے صارفین ٹک ٹاکر کی رازداری کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر امشا رحمان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم انہوں نے اس تمام واقعے پر اپنے دفاع میں انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔امشا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے پر ان کے  مداح اس پوری ناخوشگوار کے بعد ٹک ٹاکر کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں فکر مند اور  پریشان ہیں۔یاد رہے کہ حال ہی میں  اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک اپنی 10نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی بدولت ایک مرتبہ پھر سے ‘ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی تھیں۔

واضح رہے کہ مناہل ملک کے بعد امشاء رحمان کی لیک ویڈیو کا یہ ایک اور  واقعہ پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کی  پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کے جاری ہونے والے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے، جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صارفین جلد از جلد کاروائی کو مطالبہ کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button