متحدہ عرب امارات کو’مس یونیورس‘ کےلیےامیدوارمل گئی
مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سےنامزدنیشنل ڈائریکٹر پوپی کیپیلا کےمطابق ایمیلیا مس یونیورس یو اے ای کےلیےایک بہترین انتخاب ہے

ابوظہبی (ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات کو ’مس یونیورس‘ کےلیے امیدوارمل گئی جو ناصرف ایک ماڈل بلکہ 3 چوں کی والدہ بھی ہیں۔ ایمیلیا ڈوبرایوا عالمی ایونٹ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ رپورٹ کےمطابق مس یونیورس آرگنائزیشن کی جانب سےنامزدنیشنل ڈائریکٹر پوپی کیپیلا کےمطابق ایمیلیا مس یونیورس یو اے ای کےلیےایک بہترین انتخاب ہے، وہ گزشتہ10 برس سے امارات میں رہائش پذیر ہیں، اماراتی شخص سے شادی اورعربی زبان میں گفتگو کرسکتی ہیں اور خوبصورت اورذہین بھی ہیں۔
واضح رہے کہ مس یونیورس کےگرینڈ ایونٹ 16 نومبرکو میکسیکو سٹی میں منقعد ہوگیا اور اماراتی امیدوار کو دنیا کے 130 ممالک کے حریفوں کا سامنا ہوگا۔ پوپی کےمطابق ملبوسات کے راؤنڈ میں ایمیلیا عبایا پہنیں گی جو متحدہ عرب امارات کے لیے ایک شاندار خراج عقیدت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس کےعبایا کا نچلہ حصہ حقیقی ریت پرمشتمل ہوگا اور اوپری حصہ اس جدیدیت کی عکاسی کرے گا جو اس ملک نےحاصل کی ہے، گاؤن میں متحدہ عرب امارات کی ترقی کا سفرظاہر ہوگا کہ کس طرح ریت سے ایک جدید ملک بنا۔