شوبز

متھیرا نے سوشل میڈیا پر نازیبا مواد کے خلاف آواز اٹھا دی

پاکستانی اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل متھیرا نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹس شیئر کر کے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ یہ مواد ایڈیٹڈ ہے اور ان کا ان ویڈیوز سے کوئی تعلق نہیں۔متھیرا نے اپنی ایکس پوسٹ میں مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ ان کی تصاویر اور نام کا غلط استعمال کر کے جعلی مواد بنا رہے ہیں۔

متھیرا نے اپنی وائرل نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جعلی قرار دیدیں

انہوں نے یہ بھی لکھا، "تم شرم کرو اور مجھے اس بکواس سے دور رکھو۔”انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ویڈیوز ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کی گئی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔

متھیرا نے اپنی وائرل نازیبا ویڈیوز اور تصاویر جعلی قرار دیدیں

متھیرا نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ ان ویڈیوز میں جو ٹیٹوز دکھائی دے رہے ہیں، وہ ان کے جسم پر نہیں ہیں، جو کہ ان ویڈیوز کے جعلی ہونے کا واضح ثبوت ہے۔اداکارہ نے مزید بتایا کہ یہ ویڈیوز دو سال پرانی تھیں اور اس وقت بھی ان کی ذہنی پریشانی کا سبب بنی تھیں، جس پر انہوں نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سے بھی رابطہ کیا تھا۔متھیرا نے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ ان کے کردار کو غلط طریقے سے پیش نہ کیا جائے اور ایسی جعلی ویڈیوز پھیلانے کا مقصد صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button