شوبز

تامل فلم "پشپا 2 نے ریلیز سےپہلےکون کون سے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے؟ دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا

تیلگوسنیما گزشتہ ایک دہائی سے تیزی سےترقی کررہا ہےاور یہ صرف اس وجہ سے نہیں ہے کہ فلموں نے بھارت کی مختلف مارکیٹس تک رسائی حاصل کرلی ہے

تامل ناڈو(شوبزڈیسک)تامل فلم "پشپا 2 نے ریلیز سےپہلےکون کون سے بڑے ریکارڈ توڑ ڈالے؟ دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا،رپورٹ کے مطابق تیلگوسنیما گزشتہ ایک دہائی سے تیزی سےترقی کررہا ہےاور یہ صرف اس وجہ سے نہیں ہے کہ فلموں نے بھارت کی مختلف مارکیٹس تک رسائی حاصل کرلی ہے بلکہ اس کے باکس آفس کلیکشن کا ایک بڑا حصہ مختلف عالمی مارکیٹس خاص طور پرامریکا سے آتا ہے۔ بہت انتظارکی جانے والی ‘پشپا 2: دی رول’ کی ریلیز میں صرف دو ہفتے باقی رہ جانےکےبعد فلم سے پوری دنیا میں بڑی تعداد میں ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کی امید ہے

تاہم جو ایک خوشگوارحیرت کی بات ہے وہ یہ کہ سوکمار کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم نے امریکا میں پری بکنگ میں ایک متاثرکن ریکارڈ بنایا ہے۔ پٹنہ میں ٹریلرلانچ کی تقریب میں بڑی تعداد میں حاضرین کی شرکت کے بعد فلم نے ریلیز سے پہلےکی دوڑمیں اگلا سنگ میل عبورکرلیا ہے۔

پشپا 2 نے فلم کے طور پر پول پوزیشن حاصل کرلی ہے اور امریکا میں پریمیئر شوز کی پری سیلز میں تاریخی $1 ملین کا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہی ہے، یہ صورتحال فلم سے جڑی ہائپ کی عکاسی کرتی ہے جس میں کمی کے کوئی آثار نہیں دکھ رہے۔

اس کا اعلان پرتھیانگارا سینماز نے کیا، جو امریکا میں Mythri Movie Makers کی فلم کے ڈسٹریبیوٹر ہیں، انہوں نے کہا کہ ‘پشپا راج کا غلبہ باکس آفس کو ایک نئی جہت کے ساتھ نئی شکل دے رہا ہے، ایک اور دن، ایک اور ریکارڈ، ایک اور کارنامہ تاریخ کی کتاب میں درج ہوگیا’۔ ایک تقریب میں فلم میکرز نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پشپا 2: دی رول 1000 کروڑ روپے کے کلب میں اللو ارجن کی پہلی انٹری ہوگی۔

فلم کا بجٹ 400-500 کروڑ روپے کے قریب ہونے کے ساتھ، میکرز کے لیے یہ ضروری ہے کہ فلم کا ردعمل ان کی امیدوں کی عکاسی کرے، فلم کے تیلگو، ہندی، ملیالم اور تامل ورژن کے لیے ریلیز سے پہلے کے اعداد و شمار اور ہائپ کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم کو پہلے ہی 2024 کہ بلاک بسٹر قرار دے دیا گیا ہے۔

اللو ارجن کے علاوہ اس سیکوئل میں رشمیکا مندانا سری والی کے کردار میں، فہد فاصل بھنور سنگھ شیخاوت کے کردار میں، اور سنیل منگلم سرینو کے کردار میں نظر آئیں گے۔ پہلی فلم میں کردار نبھانے والے دیگر اداکار جو اپنے کرداروں کو دوبارہ ادا کریں گے ان میں انسویا بھردواج، راؤ رمیش، اجے گھوش، جگدیش پرتاپ بھنڈاری، اجے، اور کلپالتھا شامل ہیں۔ یہ بھی اعلان کیا گیا کہ سریلیلا، تیلگو سنیما کی فلیور ڈو جور، پشپا 2: دی رول میں ایک خاص ڈانس نمبر میں نظر آئیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button