اداکارہ علیزے شاہ بولڈ تصاویراور ویڈیوزکس کےکہنے پر وائرل ہوئیں؟سوشل میڈیا پرکڑی تنقید
علیزے کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک اور بولڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور ان کے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا مزید تفصیلات کے لئے ،،،،،،www.khouj.com

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ ان دنوں تنازعات کی زد میں ہیں جس کی وجہ ان کی بولڈ تصاویراور ویڈیوزہیں جس کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پرکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہےجبکہ اداکارہ اس تنقید پر جواب دیتی بھی دکھائی دیتی ہیں۔تاہم اب علیزے کی جانب سےسوشل میڈیا پرایک اور بولڈ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہےجس نےسوشل میڈیا صارفین اوران کےمداحوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ اداکارہ نے انتہائی چھوٹا اسکرٹ اورٹاپ پہن رکھا ہے اوروہ گھٹنوں کے بل بیٹھی ڈانس کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کےبعد سوشل میڈیا پراداکارہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ناقدین اس ویڈیو کو اداکارہ کی اب تک کی سب سے بدترین بولڈ ویڈیو قرار دیتے ہوئے ان پر سخت جملے استعمال کر رہے ہیں۔کچھ افراد کا کہنا ہے کہ علیزے شاہ کو والدین کی مناسب رہنمائی کی ضرورت ہے، جبکہ دیگر افراد ان کے رویے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں۔مداحوں کے مطابق اداکارہ کا حالیہ رویہ ان کی شخصیت کو متاثر کر رہا ہے، اور ان کو اصلاح کی ضرورت ہے، اداکارہ کی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔