شوبز

نوجوت سدھ کی اہلیہ نے کینسر کے مرض سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا؟ اہم انکشافات کر دیئے گئے

میری بیٹی نے تحقیق کرکے ایک غذائی پلان ترتیب دیا جس کے ذریعے اہلیہ نے 40 دنوں میں اسٹیج 4 کے کینسر کو معجزاتی طور پر شکست دے دی: نوجوت سنگھ سدھو

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نے کینسر کے مرض سے کیسے چھٹکارا حاصل کیا؟ اس حوالے سے اہم انکشافات سامنے آنے کے بعد سب حیران و دنگ رہ گئے ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر، سیاستدان اور میزبان نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور نے اسٹیج 4 کینسر کو شکست دے دی۔ نوجوت سنگھ سدھو کے مطابق انہیں ڈاکٹرز نے بتایا تھا کہ اہلیہ کو اسٹیج 4کینسر ہے جو ہڈیوں تک پھیل چکا تھا اور اہلیہ کے پاس صرف 5 فیصد بچنے کا امکان تھا لیکن اس کے بعد بیٹی نے تحقیق کرکے ایک غذائی پلان ترتیب دیا جس کے ذریعے اہلیہ نے 40 دنوں میں اسٹیج 4 کے کینسر کو معجزاتی طور پر شکست دے دی۔

نوجوت سنگھ نے مزید کہا کہ میں آپ سب کو بھی یہ بتانا چاہتا ہوں اگر آپ طرز عمل میں تبدیلی کرلیں تو آپ کینسر کو شکست دے سکتے ہیں۔ نوجوت سنگھ کے مطابق ان کی اہلیہ نے چائے پینا چھوڑدی تھی، ان کو چائے کی بجائے بجائے دار چینی، کالی مرچ ، لونگ، چھوٹی الائچی میں ہلکا سا گڑ ڈال کردیا جاتا تھا، اس کے ساتھ کچھ میوہ جات، بلیو بیریز یا انار، سبزیوں کے جوس میں چقندر، گاجر اور آملے کے جوس دیے جاتے تھے، رات کے وقت بادام کے آٹے کی روٹی، سبزی اور سلاد کے ساتھ لیتی تھیں، ساتھ ہی اہلیہ کا کھانا ریفائنری تیل کے بجائے کھوپرے، زیتون یا پھر بادام کے تیل میں تیار کیا جاتا تھا ، بیحد خیال اور احتیاط کی بدولت صرف 40 دنوں میں مثبت نتائج دیکھنے کو ملے۔ نوجوت سنگھ نے اہلیہ کا ڈائیٹ پلان بھی شیئر کیا اور بتایا کہ اگر کینسر کے مریضوں کے کھانوں میں وقفہ زیادہ رکھا جائے تو مریض میں کینسر کے جراثیم خود بخود مرنے لگتے ہیں۔ سدھو نے اہلیہ کو دیے گئے ڈائیٹ پلان سے متعلق بتایا کہ ان کی اہلیہ شام 6 بجے کھانے کے بعد کوئی غذا نہیں لیتی تھیں، اس کے برعکس دوسرے دن کا آغاز نیم گرم پانی میں لیموں، کچی ہلدی اور سیب کے سرکے کے ساتھ کرتی تھیں، پھر آدھا گھنٹے بعد نیم کے پتے اور تلسی کا استعمال کرتی تھیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button