بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شراب پر پابندی کا مطالبہ کیوں کیا؟
انہوں نے چند منٹ نکال کر اپنے گانوں کے بول پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا اور یاد دلایا کہ ان کے پاس بے شمار ہٹ گانے ہیں جن میں شراب کا کوئی ذکر نہیں

نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ نے شراب پر پابندی کا مطالبہ کیوں کیا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد شوبز حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق پنجابی گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ نے بالی وڈ سیلیبریٹیز کو شراب کے فروغ پر تنقید کا نشانہ بنانے کے بعد حکومت سے فلموں پر بھی سینسرشپ کا مطالبہ کر دیا۔ تلنگانہ حکومت کی جانب سے دلجیت دوسانجھ کے حیدرآباد شو میں ایسے گانے پیش کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی جن میں شراب و الکوحل کا ذکر ہو۔ پنجابی میوزک اسٹار نے اپنے گانوں کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے فلموں پر بھی سینسرشپ کے نفاذ کا مطالبہ کیا۔ دلجیت دوسانجھ نے اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن میں ایکانا فٹبال اسٹیڈیم میں اپنی دل-لومیناتی ٹور کے دوران ایک شاندار پرفارمنس دی۔ اس دوران انہوں نے چند منٹ نکال کر اپنے گانوں کے بول پر ہونے والی تنقید کا جواب دیا اور یاد دلایا کہ ان کے پاس بے شمار ہٹ گانے ہیں جن میں شراب کا کوئی ذکر نہیں۔