شوبز

خاتون مداح نےندا یاسرکو یاسرنوازکی بیٹی کیوں سمجھ لیا؟دلچسپ قصہ سامنے آگیا

یاسر نواز نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا خاتون بات کرتے کرتے ندا کی طرف اشارہ کرکے بولیں یہ بیٹی ساتھ آئی ہیں آپ کے؟ میں نے جواب دیا ہاں میری بیٹی ہے

کراچی(شوبزڈیسک) پاکستان کےنامورہدایتکارواداکار یاسرنواز نےاپنےاوراہلیہ ندا کے ساتھ پیش آیا دلچسپ قصہ سنا دیا۔ حال ہی میں یاسر نواز ٹی وی پروگرام ہنسنا منع ہے کہ مہمان بنے جس میں انہوں نے اپنے بڑھے ہوئے وزن کو کم کرنے کی وجہ بتائی اور ایک قصہ بھی سنایا جس سے میزبان تابش سمیت پروگرام میں موجود حاضرین بھی کافی محظوظ ہوئے۔

یاسر نے بتایا کہ ایک مرتبہ میں ندا کے ہمراہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر موجود تھا، اس وقت میرا وزن تقریباً 108 کلو تھا، میں اچھا خاصہ وزنی تھا، ندا نے جینز ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی اور وہ میک اپ کے بغیر تھیں۔ ہدایتکار نے بتایا اتنے میں ایک خاتون ہمارے پاس آئیں جو کہ انتہائی معصوم تھیں، انہوں نے مجھ سے سلام کرتے ہی کہا کہ میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں، میں نے آپ کے تمام ڈرامے دیکھے ہیں، خاتون کی باتیں سن کر میں کافی خوش ہوگیا۔

یاسر نواز نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا خاتون بات کرتے کرتے ندا کی طرف اشارہ کرکے بولیں یہ بیٹی ساتھ آئی ہیں آپ کے؟ میں نے جواب دیا ہاں میری بیٹی ہے، جس پر خاتون نے کہا یہ صلہ (ندا اور یاسرکی بیٹی) ہے نا؟  انہوں نے مزید بتایا کہ خاتون نے پہچانا ہی نہیں کہ وہ ندا تھی، انہوں نے کہا آؤ بیٹا سیلفی لیں اور ندا کا ہنس ہنس کر برا حال ہو رہا تھا، وہ مداح خاتون 10 منٹ تک ہمارے ساتھ رہیں لیکن ندا کو پہچان نہ سکیں، میں بھی پھرکامیڈی زون میں چلا گیا تھا۔ یاسر نے کہا اس واقعے کے بعد میں نے کہا بس اب کم ہوکے دکھانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button