اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنےساتھی وجے دیوراکنڈا کو ڈیٹ کرنےکا ایک اوراشارہ دے ڈالا
رشمیکا مندانا کےاس بیان سےقبل انکی اوروجےدیوراکنڈا کی ایک چھپ کرلی گئی تصویرسوشل میڈیا پرگردش کرتی دکھی جس میں دونوں ایک ساتھ لنچ کرتے دکھے۔

ممبئی(شوبزڈیسک) بھارتی اداکارہ رشمیکا مندانا نے اپنے ساتھی اداکارہ و ممکنہ بوائے فرینڈ وجے دیوراکنڈا کو ڈیٹ کرنے کا ایک اور اشارہ دے ڈالا۔ تامل اور تیلگو فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے سبب فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے وجے دیوراکونڈا اور رشمیکا مندانا نے سال 2022 میں بالی وڈ میں ڈیبیو دیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کر کے بالی وڈ میں بھی نام بنالیا۔ وجے نے فلم ‘لیگر’ جبکہ رشمیکا مندانا نے ‘گُڈبائے’ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھا لیکن بالی وڈ میں کام کرنے سے قبل ہی دونوں ہی فنکار پورے بھارت میں ‘کرش’ قرار دے دیے جاچکے تھے۔
رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکنڈا کی محبت کے چرچے اکرچہ ہر زبان زدِ عام ہیں لیکن دونوں ایک دوسرے کو صرف بہترین و قریبی دوست سے زیادہ کچھ اور قرار نہیں دیتے پر ایک دوسرے کا نام سنتے ہی دونوں کے چہرے پر سجنے والی مسکراہٹ حالِ دل ہمیشہ ہی بیان کر جاتی ہے۔
حال ہی میں فلم ‘پُشپا 2’ کے گیت ‘کسک’ کے لانچ کے دوران رشمیکا مندانا سے سوال کیا گیا کہ ‘کیا وہ انڈسٹری میں سے کس شخص کو اپنا جیون ساتھی بنائیں گی؟’ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے رشمیکا مندانا نے کہا کہ ‘اس بارے میں تو ہر کوئی جانتا ہی ہے’، جس کو سن کر کراؤڈ نے شور مچانا شروع کردیا جبکہ اللو ارجن، ڈی ایس پی اور سری لیلا بھی اپنی ہنسی نہ رُک سکے۔
رشمیکا مندانا کے اس بیان سے قبل انکی اور وجے دیوراکنڈا کی ایک چھپ کر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کرتی دکھی جس میں دونوں ایک ساتھ لنچ کرتے دکھے۔

سوشل میڈیا پردونوں کی ‘لنچ ڈیٹ’ کےچرچےہوہی رہےتھےکہ رشمیکا مندانا کی جانب شیئر کی گئی تصویر اس ڈیٹ کی تصدیق کرگئی کیونکہ اس میں رشمیکا وہی نیلا ٹینک ٹاپ پہنی نظرآئیں جو وائرل تصویرمیں وجے کےساتھ بیٹھی لڑکی نےپہن رکھا تھا۔ یاد رہےکہ حال ہیں میں وجےدیوراکنڈا بھی ریلیشنشپ میں ہونےکا اعتراف کرچکےہیں۔



