شوبز

اہلیہ سے طلاق کی افواہیں، فردوس جمال نے خاموشی توڑ ڈالی، سچ بتا کر سب کو حیران کر دیا

میری اولاد اور میری اہلیہ میرے وجود کا حصہ ہیں، بچوں سے کوئی ناراضی نہیں ، اگرچہ اہلیہ سے تھوڑا بہت شکوہ ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے الگ نہیں : فردوس جمال

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کے متعلق پھیلائی جانیوالی افواہوں پر خاموشی توڑ ڈالی اور سچ بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سینئر اداکار فردوس جمال نے اہلیہ سے طلاق کے متعلق اڑنے والی افواہوں پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے اہل خانہ کو نہیں چھوڑا، خون کے رشتے کاغذ کا ٹکڑا نہیں ہوتے جسے کوئی بھی آکر پھاڑ دے۔سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ نے میری بڑی خدمت کی، میرے بچوں کی بہترین تربیت کی، مجھے تاحال اہلیہ کے خلع لینے کا علم نہیں اور نہ ہی میں اہلیہ سے علیحدگی کے حق میں ہوں، اگر اہلیہ کو بھی مجھ سے خلع لینی ہوتی وہ کب کی لے چکی ہوتیں، 4 بچوں کی موجودگی میں طلاق جیسی چھچھوری حرکتیں کرنا اچھا نہیں لگتا ۔ انہوں نے کہا کہ میری اولاد اور میری اہلیہ میرے وجود کا حصہ ہیں، بچوں سے کوئی ناراضی نہیں ہے، اگرچہ اہلیہ سے تھوڑا بہت شکوہ ہے لیکن اس کے باوجود میں ان سے الگ نہیں کیوں کہ انسان اپنوں سے الگ نہیں ہوسکتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button