کیا بالی وڈ ایکٹرس سناکشی سنہا واقعی ماں بننے والی ہیں؟سچ سے پردہ اُٹھ گیا
افواہوں کے گرم بازار میں سوناکشی نے آخر کار لب کشائی کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھادیا

ممبئی(شوبزڈیسک) بالی وڈ فلم نگری کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نےحمل کی افواہوں پربالآخرلب کشائی کردی۔ 23 جون کو سول میرج ایکٹ کے تحت شادی کرنے والی اداکارہ سوناکشی سنہا کومسلمان دوست سےبین المذاہب شادی پر بھارت میں کافی زیادہ ٹرول کیا گیا۔ تاہم تمام تنقید کرنے والوں کی پرواہ کیے بغیر سوناکشی نےظہیراقبال کے ہمراہ اپنے 7 سالہ ریلیشن شپ کو شادی کے بندھن میں بدل کرکےمداحوں کےدل جیت لیے۔
تاہم شادی کو ابھی چھ ماہ کا عرصہ ہی گزرا ہے کہ وقفے وقفے سے سوناکشی کے حاملہ ہونے کی خبریں سرگرم ہوتی دکھائی دے رہی ہیں۔ کبھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کے حمل کی خبر وائرل ہوتی ہے تو کبھی بھارتی میڈیا ان خبروں کو نشر کرتا دکھائی دیتا ہے تاہم ان افواہوں کے گرم بازار میں سوناکشی نے آخر کار لب کشائی کرتے ہوئے حقیقت سے پردہ اٹھادیا۔ واضح رہے کہ سوناکشی کے حاملہ ہونے کی افواہیں اس وقت سرگرم ہوئیں جب انہیں ظہیر اقبال کے ہمراہ اسپتال کی جانب جاتے دیکھا گیا۔
ان افواہوں پر بات کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں انکا کہنا تھا کہ،’جب مجھ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ لوگوں کو شادی کے بعد کئی لنچ یا ڈنر میں مدعو کیا گیا ہے؟ تو میں نے جواب دیا، ہاں، اور میں یہاں یہ کہنا چاہتی ہوں کہ میں حاملہ نہیں ہوں۔ میں بس موٹی ہو چکی ہوں۔’ اداکارہ کا کہنا تھا کہ،’ کیا ہم اپنی شادی کا لطف نہیں اٹھا سکتے؟’
سوناکشی کا کہنا تھا ابھی چند ہی ماہ شادی کو ہوئے ہیں اور ہم اپنی زندگی کو بھرپور طریقے سے جی رہے ہیں یہاں تک کہ لنچ اور ڈنر ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے شاید اسی وجہ سے میں تھوڑی موٹی ہوگئی ہوں’۔ اسی انٹرویو میں ظہیر اقبال نے کرواچوتھ کی وائرل تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ،’مزے کی بات یہ کہ ہماری ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں ہم کتے کو پکڑے کھڑے تھے ، اسے دیکھنے کے بعد بھی لوگوں نے سوناکشی کے حاملہ ہونے کی افواہیں پھیلا دیں ’۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے سات سال تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کے بعد 23 جون کو ایک نجی شادی کی تقریب میں شادی کی۔ اس تقریب میں صرف خاندان اور قریبی دوستوں جیسے ہما قریشی اور ادیتی راؤ حیدری نے شرکت کی، جب کہ بعد میں ایک شاندار استقبالیہ رکھا گیا جس میں بالی ووڈ کے ستارے جیسے ریکھا، ادیتی رائے کپور، سلمان خان اور رچا چڈھا سمیت دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔