شوبز
سرجری کے بعد ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا کا چہرہ کیسے ہوگیا تھا؟ چونکا دینے والا انکشاف سامنے آگیا
سرجری کے بعد ان کا چہرہ خلائی مخلوق (alien) کی طرح دکھنے لگا تھا' اس کاسمیٹولوجسٹ نے سرجری کے ذریعے میرے ہونٹوں کو ٹرپل XL سائز کا کر دیا تھا

ممبئی (شوبز ڈیسک) سرجری کے بعد بھارتی ماڈل و اداکارہ شیرلن چوپڑا کا چہرہ کیسے ہوگیا تھا؟ اس حوالے سے چونکا دینے والا انکشاف سامنے آیا جس نے شوبز حلقوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ و مڈال شیرلن چوپڑا نے بتایا کہ اس کاسمیٹولوجسٹ نے سرجری کے ذریعے میرے ہونٹوں کو ٹرپل XL سائز کا کر دیا تھا، اس نے میرے جبڑے ( jawline ) کی دونوں جانب 110 ڈگری کا زاویہ دیتے ہوئے میرے گالوں کو بھاری بھرکم بنا دیا، مختصرا مجھے کوئی چلتا پھرتا جادو کہہ سکتا تھا۔ شیرلن چوپڑا نے اعتراف کیا کہ پچھلے سال میں سرجری کیلئے ایک کاسمیٹولوجسٹ کے پاس گئی تھی، جس نے میرے پورے چہرے پر فلرز لگائے اور اس نے میری chin کو ایک کلومیٹر لمبا بنادیا، یہ سرجری میرے لیے ایک ڈرانا خواب بن گئی تھی۔



