شوبز
ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلق پر خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر نے اپنے اور ہندو ستا نی گلو کار بادشاہ کے بارے میں بات کر تے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بہت اچھے دوست ہیں

کراچی ( شو بز نیوز ) ایک انٹر ویو میں ہانیہ عامر نے ہندوستانی گلوکار اور ریپر، بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے صرف ایک بہت اچھے دوست ہیں لیکن لوگ اکثر ان کی دوستی کا غلط مطلب لیتے ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ ہندوستان کی کس جگہ جانا پسند کریں گی تو انہوں نے چندی گڑھ کا نام لیا کیوں کہ ان کے دوست بادشاہ اسی شہر سے تعلق رکھتے ہیں۔ہانیہ عامر نے یہ بھی کہا کہ وہ بھارتی فلم انڈسٹری کی مداح ہیں اور وہ بالی ووڈ اور اس کے ایک سپر اسٹار شاہ رخ خان کے لیے بہت محبت رکھتی ہیں۔