شوبز
پاکستانی اداکارا کا اعتراف جرم،چوری کیوں کی وجہ سامنے آگئی
پاکستانی اداکارہ اور ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں چوری کا اعتراف کرلیا

کراچی(شوبز نیوز)سائرہ یوسف نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اعتراف کیا کہ سپر اسٹور میں چوری کرنے والی کوئی اور نہیں بلکہ وہی تھیں کیونکہ ان سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی صبر نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن کریمی ملک چاکلیٹ کے لیے میں مجرم ہوں۔ اس ویڈیو سے واضح ہوتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے چوری کی ویڈیو اصل میں ایک چاکلیٹ کی اشتہاری مہم کا حصہ تھی۔
