شوبز

زارا نور عباس نے اپنے بھائی کی شادی میں کتنے کا جوڑا پہنا ،حیران کن قیمت منظر عام پر آگئی

اداکارہ زارانور عباس کا اپنے بھا ئی کی شادی میں پہنے جانے والے جوڑے کی قیمت 3لاکھ 95 ہزار روپے ہے

لاہور(شوبز نیوز) پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ اسما عباس کے بیٹے احمد کی شادی لاہور میں منعقد ہوئی ،جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ زارا نور عباس کے بھائی کی شادی میں پہنے جانے والے جوڑے کے چرچے ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی زیادہ ہیں۔شادی کی مختلف تقریبات پر زارا اور اسما عباس کے رقص کی بھی متعدد ویڈیوز وائرل ہیں جنہوں نے صارفین کی توجہ خوب اپنی جانب مرکوز کروائیز۔زارا نور عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصاویر میں انہوں نے بتایا کہ یہ جوڑا حسین رہر کا ہے۔اس برانڈ کی ویب سائٹ کے مطابق آف وائٹ، گولڈن اور سرخ رنگ کے اس لباس کی قیمت 3 لاکھ 95 ہزار روپے ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button