شوبز

پاکستانی اداکارہ یشماگل کی ویڈیو پر لوگوں کی شدید تنقید ،وجہ کیا بنی؟

یشما گل ویڈیو میں مغربی طرز کے سفید ٹاپ کے ساتھ بیگی پینٹس پہنی نظر آئیں جس پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا

انقرہ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ یشما گل ان دنوں ترکی گھومنے گئی ہوئی ہیں جہاں وہ فنونِ لطیفہ کی اعلی مثال پیش کرتے بازاروں اور دیگر مقامات کی سیر کرتی نظر آرہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکارہ یشما گل ترکیہ میں سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک ہیں،ا داکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس پر سوشل میڈیا صارفین غصے سے لال پیلے ہوگئے اور یشما گِل کی ویڈیو پر خوب تنقید کی۔یشما گل اس ویڈیو میں مغربی طرز کے سفید ٹاپ کے ساتھ بیگی پینٹس پہنی نظر آئیں جس پر مداحوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے لکھا کہ تم سے بہتر کپڑے تو پاس سے گزرتی غیرمسلم نے پہنے تھے جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ گورے کہتے ہونگے غریب لوگ ہیں یہ ۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ یہ گالی کھانے والی حرکتیں جان کر کرتی ہوں نا؟ جبکہ ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ یہ لوگ مسلمان ہوتے ہوئے کافر ہوگئے ہیں، بے حیائی عروج پر ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button