جاپانی فحش فلم سٹارلاہور پہنچ گئیں ، ہنگامہ برپاء ہو گیا
جاپان کی فحش فلموں کی معروف اداکارہ کائے اساکورا نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا

لاہور(شوبزڈیسک)جاپان کی فحش فلموں کی معروف اداکارہ کائے اساکورا نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور کا دورہ کیا جس کی تصاویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔جاپانی اداکارہ کائے اساکورا نے انسٹاگرام پر جو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں اس میں انہیں لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد اور دیگر تاریخی مقامات کی سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
کائے اساکورا نے لاہور کی سیر کرتے ہوئے کالے رنگ کا برقعہ اور مکمل حجاب پہنا ہوا تھا۔ شیئر کی گئی تصاویر کی کیپشن میں کائے اساکورا لکھا کہ خوبصورت دن آپ کے پاس نہیں آتے، آپ کو ان کی طرف چل کر جانا پڑتا ہے۔اداکارہ کی جانب سے حجاب کے ساتھ تصاویر شیئر کرنے پر پاکستانی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں بھی پھیلنے لگیں کہ جاپانی اداکارہ دائرہ اسلام میں داخل ہونے جا رہی ہیں جبکہ کئی صارفین ایسے تھے جنہوں نے ان سے دورہ لاہور کا مقصد پوچھا کہ آخر وہ لاہور میں کیا کر رہی ہیں۔
کائے اساکورا نے متعدد ایکشن فلموں اور ویب سیریز میں کام کیا ہے اور ان کی زیادہ تر فلمیں اور ویب سیریز جاپان، کوریا، تھائی لینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک میں مقبول ہیں۔
