شوبز
اداکارہ شوبز چھوڑنے کے بعدارب پتی کیسے بنیں؟ حیران کن انکشاف
آشکا گوراڈیا شوبز چھوڑنے کے بعد اپنا کاروبار شروع کیا ،اب کمپنی کی مالیت سو ملین ڈالر تک پہنچ چکی ہے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ آشکا گوراڈیا نے اپنی شاندار اداکاری کیرئیر کو خیرباد کہہ کر کاسمیٹک بزنس میں قدم رکھا۔ آج وہ اپنی کمپنی کی کامیابی کی بدولت کمائی میں کئی بالی ووڈ اداکاراں کو پیچھے چھوڑ چکی ہیں۔
آشکا گوراڈیا نے 2019 میں ٹی وی انڈسٹری چھوڑنے کے بعد 2020 میں اپنے دوستوں اشوتوش ولانی اور پریانک شاہ کے ساتھ رینی کاسمیٹکس کی بنیاد رکھی۔ صرف دو سالوں میں، ان کی کمپنی کی مالیت 100 ملین ڈالر یعنی 820 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔آشکا گوراڈیا اس کمپنی کی ڈائریکٹر اور چیف مارکیٹنگ آفیسر ہیں۔ ان کی کمپنی کے پورٹ فولیو میں 200 سے زائد مصنوعات شامل ہیں، جو مختلف آن لائن پلیٹ فارمز پر دستیاب ہیں۔ گزشتہ سال کمپنی نے 25 ملین ڈالر کی فنڈنگ حاصل کی، اور اس کے بعد اس کی کل ویلیو ایشن 100 ملین ڈالر بتائی گئی۔