سونا کشی سنہااورظہیراقبال میں طلاق کی خبر، مداح پریشان
بھارت کے مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ بچہ ہو جانے کے بعد ان دونوں میں بہت جلد طلاق ہو جائے گئی

ممبئی(شوبز ڈیسک )بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا نے گزشتہ سال ہی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی ہے۔ لیکن دونوں کے رشتے سے متعلق ایک پیشگوئی نے ان کے مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔بھارت کے ایک مشہور ماہر نجوم سشیل کمار سنگھ نے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کی پیش گوئی کی ہے۔ماہر نجوم سشیل کمار نے ایک پوڈکاسٹ کے دوران پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا کہ بالی ووڈ کی جوڑی سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی جلد طلاق ہوجائے گی۔
سشیل کمار نے سونا کشی سنہا اور ظہیر اقبال کی طلاق کے بارے میں ہوشر با انکشا فات کیے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا کی طلاق ہوگی لیکن بچہ ہوجانے اور بہت لڑائی جھگڑے کے بعد طلاق ہوگی۔ بچے کی پیدائش کے بعد دونوں میں خوب بحث ہوگی، پھر نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچے گی جس کے بعد طلاق ہوجائے گی، اس شادی کا اختتام بہت خراب ہوگا۔
ایک قابل غور بات یہ ہے کہ ماہر نجوم سشیل کمار اس سے قبل ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن کے درمیان بھی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں، جو فی الحال ابھی تک پوری نہیں ہوئی لیکن دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں منظرعام پر آتی رہتی ہیں۔