شوبز

گووندا اوران کی اہلیہ علیحدہ گھروں میں کیوں رہتے ہیں؟حیران کن انکشاف

گووندا کو لوگوں سے ملنا بہت پسند ہے اس لیے وہ ہر وقت 10سے 12 افراد کے ساتھ بیٹھے ہو تے ہیں ، گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا

ممبئی (شوبز ڈیسک)ایک انٹرویو کے دوران بالی سپر اسٹار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اور گووندا زیادہ تر الگ الگ گھر میں رہتے ہیں۔گووندا کی اہلیہ نے علیحدہ رہنے کی وجہ دو گھروں کو بتایا۔انہوں نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارا فلیٹ اور ایک بنگلو آمنے سامنے ہی ہیں، فلیٹ میں میرا مندر ہے اور میں بچوں کے ساتھ رہتی ہوں جب کہ گووندا بنگلو میں رہتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ گووندا کو بولنا بہت پسند ہے، اسی لیے ان کی میٹنگز چلتی رہتی ہیں اور ان کا ملنا جلنا بھی بہت ہے، وہ ہمیشہ 10 سے 12 لوگوں کے ساتھ بیٹھے اور باتیں کرتے نظر آئیں گے۔ اسی وجہ سے ہم علیحدہ گھروں میں رہتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button