شوبز
شادیوں کا سیزن، ایک اوراداکار دولھا بننے کو تیار
پاکستانی اداکار علی رحمان خان کی شادی کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں جو جلد اپنی نئی زندگی شروع کرنے جارہے ہیں

کراچی(شوبز ڈیسک)کبری خان اور گوہر رشیدکی شادی کی خبروں کے بعد اب پاکستان کے مشہور اداکار علی رحمان کی شادی کی خبریں بھی زیر گردش ہیں۔سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق علی رحمان مارچ 2025 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے ان کی شادی کی تقریبات کراچی میں ہوں گی اور کہا جارہا ہے کہ وہ اپنی فٹنس ٹرینر نصرت کے ساتھ شادی کرنے والے ہیں۔
ان خبروں کا آغاز اس وقت ہوا جب علی رحمان نے انسٹاگرام پر ڈیٹ نائٹ کے کیپشن کے ساتھ نصرت کے ساتھ تصاویر شیئر کیں، جس کے بعد ان کے رشتے کے بارے میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔تاہم ایک حالیہ انٹرویو میں علی رحمان نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں ابھی شادی نہیں کر رہا، اور سوشل میڈیا صارفین مجھے ان دوستوں کے ساتھ جوڑ دیتے ہیں جن کے ساتھ میں تصویریں لیتا ہوں۔
