شوبز

بھارتی اداکارکی اہلیہ مسلمان ہو گئیں

دنئی میںمقیم بھارتی اداکار اور ماڈل ساحل خان کی اہلیہ مسلمان ہو گئی ہیں انھوں نے اس بات کا اظہار اپنے سو شل میڈیا اکاؤنٹ پر پو سٹ شئیر کرتے ہوئے کیا تھا

دبئی(شوبز ڈیسک) دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔انہوں نے فخر کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ میں بہت فخر سے اعلان کرتا ہوں کہ میری اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کر لیا ہے اس خوبصورت سفر کے لیے الحمد للہ، اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہماری دعائیں قبول کرے۔

ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے فراغت کے بعد ان سے شادی کی ہے۔انہوں نے فلمی کیریئر میں ناکامی کے بعد اپنے پسندیدہ مشغلے یعنی باڈی بلڈنگ کو ہی اپنے بزنس میں تبدیل کرلیا، وہ ایک کامیاب ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنس مین بھی ہیں، باڈی بلڈنگ سے متعلقہ مصنوعات کی انڈسٹری سے ان کا تعلق ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button