شوبز

ایک تو چوری اور اوپر سے سینہ زوری…معروف گلوکار جواد احمد بھی چور نکلے، ملازمین پر تشدد کی ویڈیو وائرل

بجلی چوری گلوکار جواد احمد کی بیگم کے بیوٹی پارلر میں کی جارہی تھی' گلوکار جواد احمد اپنی گاڑی میں موقع پر پہنچے اور میٹر ریڈر اصغر اور شاہد کو زد و کوب کیا اور میٹر بھی چھین لیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد بھی چور نکلے، لیسکو ملازمین پر تشدد اور میٹر بھی چھین لیا جس کے بعد لیسکو حکام نے مقامی تھانے میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایئرلائن سب ڈویژن میں بجلی کی چوری پکڑی گئی۔ لیسکو حکام کے مطابق بجلی چوری گلوکار جواد احمد کی بیگم کے بیوٹی پارلر میں کی جارہی تھی۔حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران گلوکار جواد احمد اپنی گاڑی میں موقع پر پہنچے اور میٹر ریڈر اصغر اور شاہد کو زد و کوب کیا اور میٹر بھی چھین لیا۔ لیسکو رپورٹ کے مطابق چھاپے کے دوران صارف کے میٹر کا فیز ڈیڈ پایا گیا، نواب ٹاؤن تھانے میں ملازمین پر تشدد، بجلی چوری کی درخواست دیدی ہے۔لیسکو حکام کے مطابق اسٹاف نے میٹر ٹمپرڈ کی رپورٹ اعلی حکام کو بھجوادی۔

https://www.facebook.com/reel/516056084219187

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button