شوبز

سیف علی خان کے حملے پر بیان ،اروشی روٹیلا مشکل میں پھنس گئیں

ایک انٹرویو کے دوران اروشی نے سیف کے متعلق بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی،جس پر صارفین نے اروشی کے اس روپے کو بے حسی قرار دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی وڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے ایک انٹرویو میں سیف علی خان پر حملے کی مذمت تو کی، لیکن ساتھ ہی اپنے قیمتی زیورات کی نمائش بھی کی اور سیف کے بارے میں بات کرتے کرتے اپنی مہنگی ہیرے کی گھڑی اور انگوٹھیوں سے متعلق بات شروع کردی، اس انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد لوگوں نے اداکارہ کے اس رویے کو نامناسب اور بے حسی قرار دے دیا۔

اروشی نے بعد ازاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے الفاظ پر معافی مانگی اور کہا کہ وہ صورتحال کی سنگینی کو ابتداء میں نہیں سمجھ سکیں۔ انہوں نے کہا، سیف علی خان صاحب، میں اپنی لاعلمی اور غیر حساسیت پر شرمندہ ہوں۔ اب جب مجھے آپ کے کیس کی شدت کا اندازہ ہوا ہے، میں دل سے معذرت خواہ ہوں اور اپنی حمایت پیش کرتی ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button