اداکارہ کی بیٹے کے ہمراہ نئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل
اداکارہ مریم نور نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کردیا جس نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں اور مد احوں نے دل کھول کر مریم نور کے اس فوٹو شوٹ کی تعریف کی ہے

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ مریم نور نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت فوٹو شوٹ شیئر کردیا جس نے مداحوں کے دل موہ لیے ہیں اور مد احوں نے دل کھول کر مریم نور کے اس فوٹو شوٹ کی تعریف کی ہے۔انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے بیٹے اور شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں لیکن ساری توجہ ان کے بیٹے نائیل کی طرف رہیں ۔فوٹو شوٹ میں اداکارہ سرخ پولکا ڈوٹس پرنٹ والے فراک میں ملبوس نظر آئیں جب کہ ان کے بیٹے نے بیئر پرنٹ والی شرٹ اور شارٹس پہنے ہوئے تھے، ساتھ ہی دونوں ماں بیٹے نے کیپ کی ٹوئننگ بھی کر رکھی تھی۔
اداکارہ و ماڈل مریم نور نے 2015 میں مقبول ڈرامہ سیریل ‘علی کی امی’ کے ذریعے شوبز انڈسٹری میں ڈیبیو کیا تھا۔ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں ‘اب دیکھ خدا کیا کرتا ہے’، ‘گھمنڈی’، ‘شہنائی’، ‘سلسلے’ اور ‘ملالِ یار’ شامل ہیں۔
