بھارتی وزیر کی سیف علی خان کے حملے سے متعلق شرمناک بیان بازی
بھارتی وزیر نے سیف علی خان کے بارے میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاقو مارا گیا تھا یا وہ ایکٹنگ کر رہے تھے

ممبئی (شوبز ڈیسک)بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے وزیرِ پورٹ نتیش رانے نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان پر ہونے والے حملے کے بارے میں شک و شبہہ کا اظہار کر دیا۔بھارتی وزیر نے سیف علی خان کے بارے میں شک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں چاقو مارا گیا تھا یا وہ ایکٹنگ کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے بنگلہ دیشی سڑکوں پر ملتے تھے، اب وہ گھروں میں داخل ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ شاید بنگلہ دیشی حملہ آور نے انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی ہو، یہ اچھی بات ہے کوڑا کرکٹ اٹھانا چاہیے۔ بھارتی وزیر نے اپوزیشن رہنماؤں پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ صرف مسلم اداکاروں کے حملوں پر بات کرتے ہیں جیسے کہ خان، لیکن ہندو اداکاروں کے بارے میں خاموش رہتے ہیں۔
16 جنوری کوسیف علی خان کے گھر پر چوری کی کوشش کے دوران ان پر چاقو سے 6 بار حملہ کیا گیا تھا۔ حملے کے بعد سیف علی خان کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کی کامیاب سرجری ہوئی تھی۔