شوبز

عامر خان کی مشہور فلم کا سیکوئل کب ریلیز ہونے جا رہا ہے ؟عامر خان نے بتا دیا

عامر خان کی مشہور فلم تارے زمین پر کا سیکو ئل ستارے زمین پر کو رواں سال کے درمیان تک ملتوی کر دیا گیا ہے

ممبئی (شوبز ڈیسک ) میڈیا کے مطابق دسمبر 2024 میں ریلیز کے لیے تیار عامر خان کی فلم ستارے زمین پر کو 2025 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔ عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ فلم ستارے زمین پر 2007 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم تارے زمین پر کے تھیم پر مبنی سیکوئل ہے۔عامر خان نے بتایا یہ فلم کا سیکوئل ہے لیکن اس کی کہانی اور کردار بالکل نئے ہوں گے، فلم کی پوسٹ پروڈکشن کا کام اس ماہ کے آخر میں شروع ہوگا، اور فلم 2025 کے درمیان میں ریلیز کی جائے گی۔

اداکار نے اپنے نئے پروجیکٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک اور پروڈکشن پروجیکٹ میں کام کررہا ہوں لیکن ابھی اس کی تفصیلات نہیں بتاسکتا۔

2007 کی مشہور فلم تارے زمین پر میں عامر خان نے آرٹس ٹیچر رام شنکر نکمب کا کردار ادا کیا تھا، جو ایک طالب علم، ایشان اوستھی، کو ڈسلیکسیا پر قابو پانے اور اس کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button