شوبز
شاہ رخ کا مزاحیہ انداز حاضر ین کا پرجوش رد عمل
دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا

دبئی (شوبز ڈیسک ) دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔
شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم کنگ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران، شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن یہ یقین دلایا کہ یہ فلم شائقین کو محظوظ کرے گی۔ شاہ رخ خان نے تقریب میں اپنی مشہور فلموں جوان، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈان اور جب تک ہے جاں کے ڈائیلاگز مداحوں کو سنائے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔