پاکستان اداکار بلال عباس کی گرل فرینڈ کون ؟اداکارہ مائرہ خان نے نام بتا دیا
پاکستانی ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے ڈراما سیریل عشق مرشد کی اسٹار جوڑی اداکارہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کے تعلق پر مبہم انداز اپنا کر ایک نیا اشارہ دیدیا

کراچی(شوبز ڈیسک )پاکستانی ماڈل و اداکارہ مائرہ خان نے ڈراما سیریل عشق مرشد کی اسٹار جوڑی اداکارہ درفشاں سلیم اور بلال عباس کے تعلق پر مبہم انداز اپنا کر ایک نیا اشارہ دیدیا۔یہاں تک کہ انکے تعلق کو لے کر یہ تک دعوی سامنے آیا کہ بلال اور درفشاں نے خفیہ نکاح بھی کرلیا اور اپنی شادی کو میڈیا سے چھپا رہے ہیں۔ لیکن شاید یہ دعوی ایک دعوی ہی رہا اس بات کی حقیقت تاحال سامنے نہ آسکی۔
حال ہی میں مائرہ خان نے نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں بطور مہمان شرتک کی جہاں انہوں نے کئی اہم موضوع پر گفتگو کرنے کیساتھ درفشاں اور بلال کے تعلق پر بھی لب کشائی کی۔دوران انٹرویو جب میزبان نے ایک سیگمنٹ میں مائرہ خان سے چند پاکستانی سلیبرٹیز کا نام لیتے ہوئے انکے ممکنہ پاسورڈ پوچھے ، نیلم منیر، صبا قمر کے بعد جب اداکار بلال عباس کا نام آیا تو مائرہ نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ،میں نام نہیں لے سکتی، لیکن میں ان کی نئی گرل فرینڈ کے بارے میں جانتی ہوں۔
مائرہ خان کے اس اشارے پر اینکر نے فوری کہا اچھا!! بلال عباس خان اور درفشاں سلیم؟ جس پر مائرہ خان ہنس پڑیں۔
یاد رہے مائرہ خان اور بلال عباس خان نے ڈرامہ چیخ میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں مائرہ نے بلال عباس کی بھابھی کا کردار ادا کیا تھا۔