شوبز
بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنا فلیٹ فروخت کر کے کتنا منافع کمایا؟
سوناکشی سنہا نے ممبئی کے قیمتی علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اپنا فلیٹ ساڑھے 22 کروڑبھارتی روپے میں فروخت کردیا اور پانچ برس میں 61فیصد منا فع ہوا

ممبئی(شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے ممبئی کے قیمتی علاقے باندرہ ویسٹ میں واقع اپنا فلیٹ ساڑھے 22 کروڑبھارتی روپے میں فروخت کردیا۔تفصیلات کے مطابق جنوری میں ہونے والی اس فروخت سے انھیں 5 برس میں 61 فیصد منافع ہوا۔یہ فلیٹ تجارتی مرکز باندرہ کورلہ کمپلیکس کے قریب ہے، اسکے علاوہ یہ علاقہ ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے، باندرہ وورلی سی لنک اور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھی متصل ہے۔
فروخت کی دستاویزات کے مطابق اس فلیٹ کا کارپٹ ایریا 4,211 اسکوائر فٹ جبکہ بلٹ اپ ایریا تقریبا 4,632 ہے۔ اسکے علاوہ اسکی تین پارکنگ اسپیس بھی ہیں۔ سوناکشی نے یہ فلیٹ مارچ 2020 میں 14 کروڑ کا خریدا تھا۔