شوبز
امیتابھ بچن کی ایک ٹویٹ نے بھونچال مچا دیا،مداح پریشان
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر 82سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں جانے کا وقت لکھاہے ،جس کی وجہ سے مداح ان کی صحت ست متعلق خدشات کا اظہار کر رہے ہیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ کے بگ بی لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کی ایک پوسٹ نے مداحوں کو تشویش میں ڈال دیا ہے ۔سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر 82سالہ امیتابھ بچن نے اپنے پیغام میں مختصر الفاظ میں جانے کا وقت لکھا، یہ پیغام دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گیا، سوشل میڈیا صارفین اور اداکار کے مداح ان کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔
امیتابھ بچن کے مداح اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے ان سے اس مختصر ٹوئٹ کی وضاحت طلب کر رہے ہیں اور ان کی صحت کیلئے دعائیں بھی کر رہے ہیں۔