شوبز

مداح نے ایسا کیا کہا کہ ارجن کپور کو غصہ آگیا؟ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ارجن کپور خوشگوار موڈ میں فلم کی تشہیر میں مصروف تھے تاہم اچانک ایک مداح نے زور سے ملائیکہ اروڑا کا نام پکارا، جس پر ارجن کی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ خاموشی سے اس مداح کی طرف دیکھنے لگے

ممبئی (شوبز ڈیسک)ارجن کپور خوشگوار موڈ میں فلم کی تشہیر میں مصروف تھے تاہم اچانک ایک مداح نے زور سے ملائیکہ اروڑا کا نام پکارا، جس پر ارجن کی مسکراہٹ غائب ہوگئی اور وہ خاموشی سے اس مداح کی طرف دیکھنے لگے بظاہر ارجن غصے میں لگ رہے تھے تاہم جواب دینے سے گریز کیا۔ یہ واقعہ ارجن کپور کی آنے والی فلم میرے ہسبینڈ کی بیوی کی پروموشن کے دوران پیش آیا، یہ فلم 21 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اس واقعے کے بعد وہاں موجود لوگ ارجن کی طرف متوجہ ہوگئے تاہم ساتھی اداکارہ بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے ہنس کر ماحول کو نارمل کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button