ڈرامہ تن من نیل ونیل نے ناظرین کو گہرا صدمہ کیوں دیا؟
یہ ڈراما متعدد معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ ہجومی تشدد کے موضوع پر بھی روشنی ڈالتادکھایا گیا ہے

کراچی(شوبز ڈیسک) اس وقت سوشل میڈیا پر ڈراما تن من نیل و نیل چھایا ہوا ہے جس کی آخری قسط نے ناظرین کو گہرا صدمہ دیا ہے۔یہ ڈراما متعدد معاشرتی مسائل کے ساتھ ساتھ ہجومی تشدد کے موضوع پر بھی روشنی ڈالتا دکھا کہ کیسے کسی گروہ کو اشتعال دلواکر کسی بے گناہ کو بغیر تصدیق کے ظلم کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
اگرچہ ڈرامے کی اختتامی قسط کو دیکھنے کے بعد ایک اہم پیغام معاشرے تک گیا ہے کہ ضروری نہیں کہ جیسا دکھ رہا ہو سچ بھی وہی ہو اور اس غلط فہمی کا شکار ہوکر کسی کو ظلم کا نشانہ بنانا غلط ہے وہیں ماضی میں پاکستان میں پیش آنے والے ایسے واقعات کون ہی بھولا سکتا ہے جو ہجومی تشدد کے سبب رونما ہوئے۔
جن میں پہلا واقعہ2015میں سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا ہوا تھا جن کا نام مغیث اور منیب بٹ تھا۔دوسرا واقعہ عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں مشال خان کا ہوا تھااور2024میں اچھرہ لاہور میں خاتون کے لباس حلوہ لفظ پرنٹ تھا جس کے معنی خوبصورت اور میٹھے کے ہیں ۔