شوبز

کرینہ کپور اور سنجے لیلا میں لڑائی کیوں ہوئی؟ اصل کہانی سامنے آگئی

کرینہ نے اس فلم کیلئے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا لیکن اس سب کے باوجود فلم میں اداکارہ ایشوریا رائے کو پارو کے کردار کیلئے کاسٹ کیا گیاجس پر ان میں لڑائی ہوئی تھی

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور اور ماضی کے مشہور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان لڑائی کیوں ہوئی؟ اس حوالے سے ماضی کی اصل کہانی سامنے آ گئی ہے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق بھارت کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور اور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کے درمیان برسوں سے چلتے تنازع کا آغاز فلم دیوداس سے ہوا تھا، فلم دیوداس سنجے لیلا بھنسالی کی ڈائریکشن میں بننے والی بلاک بسٹر فلم تھی جس میں شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے سمیت دیگر اسٹار کاسٹ بھی تھی۔رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 2002ء میں کرینہ کپور فلم دیوداس میں پارو کا کردار ادا کرنے کے لیے بیتاب تھیں اور بتایا جاتا ہے کہ کرینہ نے اس فلم کیلئے اسکرین ٹیسٹ بھی دیا تھا لیکن اس سب کے باوجود فلم میں اداکارہ ایشوریا رائے کو پارو کے کردار کیلئے کاسٹ کیا گیا۔

اس کے بعد ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور نے انکشاف کیا تھا کہ سنجے لیلا نے شروع میں انہیں سائننگ اماؤنٹ تک دیا تھا لیکن بعد میں ان کی جگہ ایشوریا رائے کو کاسٹ کیا گیا۔ اس انٹرویو کے دوران کرینہ نے غصے کااظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ سنجے نے مجھے تکلیف دی، اگر میرے پاس کوئی کام نہیں ہوا تب بھی میں سنجے کے ساتھ کام نہیں کروں گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button